Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ بے شک اس رسالہ میں آئے اعمال اور نسخہ جات کی بدولت دکھیاروںکے دکھ دور ہوتے ہیں۔میں رسالہ عبقری میں آئے مراقبہ کے عمل کو ہر ماہ کرتی ہوں‘ گزشتہ نمازعشاء کے بعد میں رسالہ میں دئیے مراقبہ کے عمل کو بتائے طریقہ کے مطابق کرنے بیٹھی تو کچھ ہی دیر کے بعد تصور بنا کہ میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں چاند اور ستارے بہت زیادہ روشن ہوتے ہیں جبکہ ایک ستارہ ان سے بھی زیادہ روشن ہوتا ہے‘ میں اس ستارہ کو دیکھتی ہوں تو دوران مراقبہ ہی اس ستارہ سے روشنی اپنے جسم میں داخل کرتی ہوں‘ اس دوران روشنی اتنی زیادہ ہوجاتی ہے کہ میرا دل بہت زیادہ خوش ہوتا ہے اور اتنا سکون ملتا ہے کہ میں بیان نہیں کرپارہی۔ پھر میرا تصور ختم ہوتا ہے اور میں انتہائی مسرور ہوتی ہوں۔ (فضیلت‘ بنوں)