Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دو نسخہ جات قارئین کی نذر۔ اپنڈکس کیلئے: ھوالشافی: سیاہ مرچ دوسوگرام‘ قلمی شورا اچھی قسم دوسوگرام‘ دونوں کو سفوف بنا کر ملالیں تکلیف کے وقت بڑا کیپسول بھر کر کھالیں۔ خوراک: صبح وشام تین ایام لگاتار استعمال کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ فوری تکلیف رفع ہوگی۔ پتھری گردہ: تخم پیاز‘ تخم مولی پیاز دونوں دو، دو سوگرام توے پر ڈال کر اس کا پاؤڈر بنالیں‘ پھر دونوں کا سفوف بنا کر مکس کرلیں۔ اب جو سفوف تیار ہوگا‘ اس میں سے ایک گرام لے کر اس میں ایک تنکا سہاگہ پاؤڈر ڈال لیں اور فوراً کھالیں۔پانی کا استعمال جاری رکھیں‘چقندر‘لسی ‘ توری کا کثرت سے استعمال کریں‘ چاول‘ آلو‘ بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔ وقت پراٹھنے کیلئے: ایک مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر سوتے وقت اپنے نام کو مخاطب کرکے کہنا کہ مجھے فلاں وقت جگادے‘ اور سوجائیں مقررہ وقت پر جاگ جائیں گے۔ (چوہدری نصیرالحق‘ چشتیاں)