محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اور خصوصاً میری اہلیہ ماہنامہ عبقری ذوق شوق سے پڑھتی ہے۔ ہماری شادی کے چار سال بعد تک بچے کی کوئی امید پیدا نہ ہوئی‘ ہمیں شدید پریشانی ہوئی تو بیگم کا شہر کے مشہور اور مہنگے ہسپتال سے ایک سال تک علاج کروایا‘ مگر ایک سال بعد انہوں نے ہمیں جواب دے دیا کہ آ پ کے ہاں کبھی اولاد نہیں ہوسکتی۔ہم انتہائی پریشان ہوئے‘ الحمدللہ! ہم دونوں نے ایک دوسرے کو حوصلہ دیا‘ میری بیگم نے جمعۃ المبارک کے دن اول و آخرگیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھنا شروع کردی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تین ماہ میں بچے کی امید پیدا ہوگئی۔اب الحمدللہ میں دو بچوں کی ماں ہوں‘ خاص بات اس عمل کی برکت سے دونوں مرتبہ بیٹے ہوئے۔ میری یہ تحریر عبقری قارئین تک پہنچادیں تاکہ یہ آزمائش شدہ وظیفہ دوسرے دکھی وپریشان لوگ بھی اولاد نرینہ جیسی نعمت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حاصل کرسکیں۔ (اہلیہ چغتائی‘ ضلع خانیوال)