Search

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ وہ شخص جنت میں داخل نہیںہو سکتا جس کا ہمسایہ اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں‘‘٭ سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالی عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رشتہ داری کو توڑنے والا شخص جنت میں نہیں جائے گا۔ ابن ابی عمر نے کہاکہ سفیان نے کہا کہ یعنی جو شخص رشتے ناتے کو توڑے (وہ جنت میں داخل نہ ہو گا)۔  (صحیح مسلم)