Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہا ہوں۔ عبقری میں بہت اچھے اچھے وظائف اور نسخہ جات آتے ہیں جن سے ہم بھرپور فوائد اٹھاتے ہیں۔میرے پاس تبخیر معدہ کیلئے ایک آزمودہ نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ ھوالشافی: نوشادر ایک تولہ‘ قلمی شورہ ایک تولہ‘ ریوند خطائی ایک تولہ۔ ان تین اشیاء کو پیس کر رکھیں اور صبح سویرے ایک چٹکی پانی کے ساتھ کھالیں۔ انشاء اللہ صحت کاملہ ہوگی۔ (محمد ایوب شاہد‘ تونسہ شریف)