Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا قاری ہوں‘ ماشاء اللہ اس میں بہت سی معلومات اور عملیات کے حوالے سے کافی حد تک میں مستفید ہوتا ہوں۔عبقری رسالہ میں ایک بہن کا خط پڑھا جس میں لکھا تھا کہ بے شمار گھروں کی بیٹیاں بن بیاہی بیٹھی ہیں ان کے رشتے نہیں آتے‘اگر آتے ہیں تو دیکھ کر چلے جاتے ہیں اور کوئی جواب نہیں دیتے۔ اس بارے میں کوئی عمل بتائیے۔ میرے پاس بہت اہم عمل ہے اور یہ عمل آزمایا ہواہے اور ماشاء اللہ سے بہت سے گھروں کی بیٹیاں اپنے گھروں میں آباد ہوگئیں ہیں۔ عمل یہ ہے:۔ عشاء کی نماز کے بعد ایک گلاس پانی لیں اور اس پر سورۂ فاتحہ گیارہ دفعہ‘ جب اس آیت پر پہنچے اِ

تو اس آیت کو گیارہ دفعہ دہرائیں اور پھر سورۂ کو مکمل کرلیں اور پانی پر دم کرلیں۔ اس طرح گیارہ دفعہ اس عمل کو دہرائیں اور آخر میں دعا کریں اور پانی پی لیں۔ نوٹ: یہ عمل لڑکی یا والدہ کرے‘ اور اگر لڑکی خود کرے تو بہت بہتر ہے۔ یہ عمل پاکی غسل کے بعد بیس دن کرنا ہے اور دوسرے مہینے پاکی غسل کے بعد بیس دن تک کریں۔ جب تک رشتہ نہیں آتا۔ یہ عمل دہراتے رہیں۔ انشاء اللہ جلد رشتہ ہوجائے گا۔ (افتخار حسین‘ اسلام آباد)