محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ ٹوٹکہ مجھے میرے والد صاحب نے بتایا تھا‘ مجھے ملیریا چھوڑتا ہی نہیں تھا‘ جب سے میں نے کینو کو درج ذیل طریقہ سے کھانا شروع کیا ہے الحمدللہ مجھے سات سال ہوگئے ہیں ملیریا نہیں ہوا۔ طریقہ یہ ہے: کینو کو چھیل کر اس کو بیج سمیت کھائیں‘ دو سے تین کینو روزانہ اس طرح کھالیا کریں اگر منہ کا ذائقہ کڑوا ہوجائے تو ایک کینو کو چھیل کر بیج نکال کر کھالیں ۔ اس طرح کرنے سے منہ کا ذائقہ ٹھیک ہوجائے گا۔(جویریہ نثار‘ گھانگھرو)