Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت اپنے علم میں سے آپ کو مزید علم عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت آپ کو اپنی صحت کے خزانوں میں سے مزید صحت عطا فرمائے۔ فقیر کی طرف سے ایک نسخہ جسم درد‘ کمردرد اور امراض مردانہ کیلئے کمرکس، اور تج علیحدہ علیحدہ ہم وزن پیس لیں۔ پھر دونوں کو مکس کریں اور کڑاہی پر چڑھا کر نیچے ہلکی آنچ جلادیں۔ پھر ان دونوں کے ہم وزن گائے کا گھی تھوڑا گرم کرکے تھوڑا تھوڑا کڑاہی میں ڈالتے رہیں اور جب یہ پنجیری کی شکل اختیار کرلے تو اتار لیں۔ ایک چمچ صبح، ایک شام بھاسی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کمر کا درد کبھی نہیں ہوگا۔ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ صرف دس دن کے استعمال سے مردانہ امراض بھی ختم ہوجائیں۔یقیناً استعمال کے بعد آپ کہیں گے واہ کیا بات ہے!۔ (طاہر عبداللہ‘ ڈیرہ اسماعیل خان)