Search

انجیر تین عدد صبح نہار منہ کھائے‘ ہر قسم کا گوشت اس کو منع ہے‘ سبزی کا استعمال ضروری ہے‘ اس میں گھی برائے نام استعمال کرے‘ دل کے مریض کو نمک بھی منع ہے۔ دوپہر کا کھانا پودینہ‘ ادرک‘ انار دانہ کی پھکی چٹنی کے ساتھ کھائے۔ وظائف میں سورۂ فاتحہ بمعہ تسمیہ اکتالیس مرتبہ‘ نماز فجر کی سنتوں اور فرائض کے درمیان پڑھ کر دم کرکے پیے۔
دن میں چالیس بار آیۃ کریمہ روزانہ پڑھیں۔ روزانہ تین سو مرتبہ پڑھیں۔ روزانہ تین سو مرتبہ پڑھیں۔ ہر وظیفے کے ساتھ اول و آخر درودشریف شامل رکھیں۔ جَو کا دلیہ شہد سے میٹھا کرکے استعمال کریں۔ ہر فرض نماز کا سلام پھیرتے ہی تین بار یَاقَہَّارُکہہ کر دل پر دم کریں۔ بعض کتب میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: عجوہ کھجور روزانہ سات عدد بمعہ گٹھلی پیس کر کھائی جائے تو دل کا مریض شفاء پاتا ہے۔ طریقہ یوں اختیار کیا جائے تو آسان ہے کہ سات کھجوریں روزانہ کھائیں اور گٹھلیاں اکٹھی کرکے پیس لی جائیں اور چائے والا آدھا چمچ صبح اور آدھا چمچ شام کو لیا جائے۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ (ش۔ش)