غیرمسلم کا پکا ہوا کھانا کھانا
فرمان باری تعالیٰ ہے: اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے اور تمہارا کھانا ان کیلئے حلال ہے۔ (المائدہ: 5:5)
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک یہودی خاتون نے رسول اکرم ﷺ کی ضیافت کی اور بھنی ہوئی بکری پیش کی لیکن اس میں زہر ملایا گیا تھا۔ آپ ﷺ نے اسے کھایا، البتہ لقمہ نگلا نہیں تھا کہ اس کے زہر آلود ہونے کی اطلاع (وحی کےذریعے) مل گئی۔ ایک صحابی بشر بن براء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ لقمہ نگل گئے تھے جس سے ان کی شہادت ہوگئی۔ (البخاری 2617، ابوداؤد 4512ٌ) سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا بیان ہے کہ رسول کریم ﷺ تبوک کے مقام پر تھے کہ پنیر لایا گیا۔ آپ نےچھری منگوائی اور بسم اللہ پڑھ کر اسے کاٹ کر کھایا۔ (ابوداؤد 3819) اس زمانے میں پنیر شام کے اندر بنایا جاتا تھا اور وہاں غیرمسلم آباد تھے۔ (نیل الاوطار 26:1)
’’پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک‘‘اب تمام واقعات کتابی شکل میں ضرور پڑھیں‘ گفٹ کریں اور’’غیرمسلموں کی عبادت گاہیں‘ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کتاب اردو اور انگلش میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!