Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا شائع کردہ رسالہ ماہنامہ عبقری تقریباً عرصہ چار سال سےپڑھ رہا ہوں‘ آپ بہت احسن طریقے سے لوگوںکی رہنمائی فرمارہےہیں‘ اللہ پاک آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔قارئین کیلئے ایک نسخہ تحریر کررہا ہوں۔تبخیر معدہ اور پیچش کیلئے: ھوالشافی: اناردانہ‘ چھلکا اسپغول‘ ہڑیڑ‘ طباشیر‘ سونف تمام چیزیں ہم وزن لے کر سفوف بنا کر صبح خالی پیٹ شربت انجبار کے ساتھ لیں۔ (محمد طاہر فاروق‘ مظفرگڑھ)۔