محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کا شمارہ مئی 2011ء کے صفحہ نمبر 7 پر ’’بواسیر کے مسوں کیلئے‘‘ ایک باکس شائع ہوا تھا کہ 50 گرام غیرمدبر کچلہ لے کر ایک پاؤ روغن ارنڈی میں جلالیں۔ پھر تیل چھان لیں رات کو مسوں پر چند دن لگائیں تمام خشک ہوجائیں گے‘ تیل کے ساتھ اگر کوئی بواسیر کی دوائی کھارہے ہیں تو جاری رکھیں۔حکیم صاحب! آپ یقین کریں میں نے مذاق مذاق میں یہ دوا بنائی اور کسی کو دی تو اللہ تعالیٰ نے اسے شفا دی‘ اس نے دوسرےکو بتایا پھر اس نے آگے کسی کو بتایا اس طرح اب میں اس حوالے سے بہت مشہور ہوگیا ہوں‘ یہ تیل امریکہ تک بھی گیا ہے اور وہاں بھی بہت سے مریض اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس تیل کا رزلٹ 98 فیصد ہے۔ میں تیل فی سبیل اللہ دیتا ہوں۔ (ہمایوں اشرف‘ ملتان)۔