محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے کے ساتھ میرا تعلق زیادہ پرانا نہیں صرف چھ ماہ ہی ہوئے ہیں کہ مجھے ایک سٹال پر ماہنامہ عبقری نظر آیا‘ ٹائٹل پر موجود ہیڈنگز دیکھیں تو میگزین خرید لیا‘ گھر آکر پڑھا تو پڑھتا ہی گیا۔۔۔ایک ہی بیٹھک میں پورا رسالہ پڑھ لیا۔ تب سے لےکر اب تک یہ عبقری کا ہرماہ بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ مجھے ہر سال سردیوں میں شدید قسم کی الرجی ہوجاتی تھی‘ میری جلد سرخ ہوکر سوجھ جاتی تھی ‘ ذرا سی ٹھنڈی ہوا لگی نہیں اور میرا بُرا حال شروع۔۔۔ مگر اس مرتبہ سردیوں کے شروع میں میں نے اس نیت سے روحانی محفل کرنا شروع کردی‘ الحمدللہ! سردیاں آدھی سے زیادہگزرچکی ہیں مجھے اس مرتبہ الرجی نہیں ہوئی اور یہ سردیاں بڑی خوشگوار گزر رہی ہیں۔ الحمدللہ! روحانی محفل بھی جاری ہے اس روحانی محفل سے میرے اور بھی بڑے مسائل حل ہورہے ہیں۔ (شرافت علی‘ لاہور)۔