محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خیریت سے رکھے اور جو آ پ دکھی انسانیت کیلئے کررہے ہیں اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا کرے۔ میں آپ کا ہر درس سنتا ہوں اور درس نے تو میری زندگی میں انقلاب بپا کردیا ہے۔ آپ درس میں جو بھی اعمال بتاتے ہیں میں بڑے ذوق و شوق سے کرتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے تمام مسائل حل ہونے لگے ہیں‘ میری گھریلو الجھنیں‘ کاروباری بندشیں سب دن بدن ختم ہورہی ہیں۔ ہمارے گھر میں کوئی نہ کوئی ہروقت بیمار رہتا تھا اب الحمدللہ گھر سے بیماریاں ختم ہورہی ہیں‘ خوشحالی آرہی ہے‘ گھر میں عجیب سی نحوست تھی جو اب ختم ہوگئی ہے اور سکون سا آگیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔
(محمد سہیل یوسف‘ راولپنڈی)