Search

ادارہ عبقری کے مخلص ساتھی مولانا دانش رضا خان صاحب کے ماموں عبدالمجید خان صاحب طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد کراچی میں وفات پاگئے۔ حاجی جاوید صاحب کے ماموں سسر غلام نبی صاحب انتقال فرماگئے ہیں۔ حاجی محمد رمضان صاحب کے والد حاجی فضل کلام صاحب وفات پاگئے ہیں۔بابر نوید صاحب کے والد عبدالحمید صاحب انتقال فرماگئے ہیں۔ منظور احمد شاہ صاحب کے بھانجے‘ طارق شاہ صاحب اور نصرت شاہ صاحب کے پھوپھی زاد بھائی سجاد حسین شاہ صاحب انتقال فرماگئے ہیں۔ تسبیح خانہ کے خادم حمیداللہ کے دادا حاجی احمد دین صاحب وفات پاگئے ہیں۔ عبقری کے مخلص اور سعادت مند خادم الطاف الرحمٰن کے والد فوت ہوگئے‘ مرحوم نہایت نیک‘ متقی انسان تھے۔ رضوانہ صفدر صاحبہ گجرات کے والد اور سسر فوت ہوگئے‘ موصوفہ گجرات میں عبقری کی بنیادی خادمہ گزار مخلصین میں سے ہیں۔ میزان بینک مزنگ چونگی کے منیجر سبطین صاحب کی والدہ وفات پاگئیں ہیں‘ سبطین صاحب نہایت تعاون کرنیوالے اور بااخلاق انسان ہیں۔
قارئین سے ایصال ثواب کی درخواست ہے۔