Search

پاک ہے وہ پروردگار جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا مگر اوقات سے زیادہ سکھ ضرور دیتا ہے

نماز کی شان: جب تم نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہو تو سر سے آسمان تک رحمت الٰہی گھٹا بن کر چھاجاتی ہے۔ فرشتے تیرے چہرے کی طرف جمع ہوجاتے ہیں‘ ایک فرشتہ پکارتا ہے کہ اے نمازی اگر تو دیکھ لے کر تیرے سامنے کون ہے اور تو کس سے بات کررہا ہے تو اللہ کی قسم قیامت تک سلام نہ پھیرے۔دیکھو زندگی کتنی خوبصورت ہے: فجر کی نماز کو اپنا نصیب بنالو۔ ظہر کی نماز کو اپنا کر مقدر بنالو۔ عصر کی نماز کو اپنی تقدیر بنالو۔ مغرب کی نماز کو اپنی امید بنالو۔ عشاء کی نماز کو اپنا مستقبل بنالو۔ پھر دیکھو کہ زندگی کتنی خوبصورت لگتی ہے۔
سچی اور خوبصورت بات: پاک ہے وہ پروردگار جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا مگر اوقات سے زیادہ سکھ ضرور دیتا ہے جب دعا اور کوشش سے بات نہ بنے تو فیصلے اللہ پر چھوڑ دو اللہ اپنے بندے کے بارے میں بہتر فیصلے کرنے والا ہے۔ اللہ سے ہمیشہ وہ طلب کرو جس کے تم حق دار ہو نہ کہ وہ جو تم چاہتے ہو‘ ہوسکتا ہے تمہاری چاہت بہت کم ہو اور تم حق دار بہت زیادہ کے ہو۔