محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہے ہیں۔ہمارے بہت سے مسائل اس رسالہ کے مطالعہ سے حل ہوئے۔میرے منہ پر بہت زیادہ دانے نکلتے اور چہرہ بہت ہی بدنما ہوگیا تھا‘ تو میں نے آپ کے درس میں سُنا کہ یہ دعا
چہرے کی خوبصورتی کیلئے لاجواب چیز ہے تو میں نے آئینہ دیکھتے ہوئے اس دعا کو کثرت سے پڑھنے کا معمول بنا لیا تو اس دعا کی برکت سے میرا چہرہ صاف ہونا شروع ہوگیا‘ میرے چہرے پر بڑے بڑے پھوڑے نما دانے تھےوہ بھی ختم ہونا شروع ہوگئے۔ الحمدللہ!(ف، بہاولپور)