محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل دعا پڑھنے سے ہر حاجت پوری ہوتی ہے۔ قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر بھیج رہا ہوں۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پاس آئے اور کہا حق تعالیٰ کے جناب میں تضرع و زاری کیجئے فرمایا کس طرح۔ کہا: یہ کلمات پڑھیں۔ یَاکَثِیْرَالْخَیْرِ وَ یَا دَائِمَ الْمَعْرُوْفِ۔ جب یہ کلمات حضرت یعقوب علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پڑھے تو وحی ہوئی کہ اے یعقوب! آپ نے مجھے ایسے کلمات کے ساتھ پکارا ہے کہ اگر آپ کے دونوں بیٹے بھی انتقال کرگئے ہوتے تو میں انہیں دوبارہ زندہ کردیتا۔(عبدالقیوم‘ چارسدہ)