محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی شہرہ آفاق کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ کے صفحہ نمبر 221 پر بال صفا صابن کا ایک نسخہ لکھا ہوا ہے‘لاجواب چیز ہے۔ عبقری کی قارئین بہنوں کیلئے لکھ رہی ہوں کہ جو بہن بنا کراستعمال کرے دعاؤں میں یاد رکھے۔ ھوالشافی: کافور دو ماشہ‘ میدہ ایک تولہ‘ سادہ صابن دو تولہ۔بیریم سلفائیڈ دو ماشہ‘ ان سب کو تھوڑے سے پانی میں ڈال کر جوش دیں جب گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں‘ جلد پر لگا کر وہ جگہ دھوڈالیں۔ بال ان شاء اللہ بالکل صاف ہوجائیں گے۔ نوٹ: بیریم سلفائیڈ اصلی اور خالص ہو۔ (فرزانہ‘ کھوئیاں)