آپ کا درس جس کا موضوع مسواک کی برکات تھا‘ میں سن کر بہت متاثر ہوا اور میں نے مسواک کو باقاعدگی سے کرنا شروع کردیا۔میری گاڑی کے بہت زیادہ حادثے ہوتے تھے میرے ذہن میں اچانک ایک خیال آیا اور میں نے اپنی استعمال شدہ مسواک گاڑی میں رکھ دی آپ یقین کریں تقریباً چھ ماہ ہوچکے ہیں میری گاڑی کا ایک بار بھی حادثہ نہیں ہوا ورنہ اس سے پہلے آئے دن حادثے ہوتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے مسواک کی برکت سے میری گاڑی کی حفاظت فرمائی۔ (محمد ابراہیم‘ لاہور)