اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور اپنے رب کی بخشش کی طر ف دوڑو اور نیز اس جنت کی طر ف جس کی چوڑائی ایسی ہے جیسے آسمانوں کا اورزمینوں کا پھیلا ﺅ جو اللہ تعالیٰ سے ڈر نے والوں کے لیے تیا ر کی گئی ہے۔ ( یعنی اُن اعلیٰ درجہ کے مسلما نوں کے لئے ہے) جو خوشحالی اور تنگدستی دونوں حالتوں میں نیک کاموں میں خرچ کر تے رہتے ہیں اور غصہ کو ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں کو معا ف کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ ایسے نیک لو گوں کو پسند کر تے ہیں۔ ( سورئہ آل عمران آیت نمبر133)