Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے ہر ماہ پڑھتا ہوں‘ معلومات کا خزانہ ملتا ہے‘ میں خود بھی طب و حکمت کے شعبہ سے منسلک ہوں‘ مجھے ایسے ایسے راز اس رسالہ میں سے ملے کہ اگر کسی بخیل کے پاس ہوتے تو وہ کروڑوں میں بھی کسی کو نہ دیتا اور ماشاء اللہ آپ نے مخلوق کے نفع کیلئے ان کوعام کردیا۔ میرے پاس شوگر اور بواسیر کے دو نسخہ جات ہیں جو میں کسی کو بھی بتاتا ہوں تو ساتھ یہ لفظ ضرور استعمال کرتا ہوں کہ شوگر اور بواسیر کا شرطیہ علاج ہے۔ یقین کیجئے جس نے بھی بنا کر کچھ عرصہ استعمال کیا اس کی شوگر کنٹرول ہوگئی اور بواسیر سے چھٹکارا نصیب ہوا۔
بواسیر کا شرطیہ علاج: نیم کا مغز ایک چھٹانک‘ کلونجی ایک چھٹانک‘ چھلکا اسپغول ایک چھٹانک‘ سب کو پیس کر پاؤڈر کریں‘ آدھا چمچ چائے والا تازہ پانی کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں۔ شوگر کا شرطیہ علاج: نیم مغز ایک چھٹانک‘ کلونجی ایک چھٹانک‘ کاسنی بیج ایک چھٹانک تمام کو پیس کر پاؤڈر کریں‘ آدھا چمچ چھوٹی چمچ استعمال کریں۔ (کاشف علی قادری)