(۱)علم دنیا کو فتح کرنے کا بہترین ہتھیار ہے۔(۲)سچا پیار کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔(۳) نرم الفاظ لوہے کے دروازے بھی کھول دیتے ہیں۔(۴)جتنی ہمدردی آپ زیادہ دو گے اتنی ہی کم آپ کو ضرورت پڑے گی۔ (۵)محبت دنیا میں بذات خود تعلیم ہے۔(۶)سچ تو موجود ہوتا ہے صرف جھوٹ ایجاد کرنے پڑتے ہیں۔ (۷)جب تک زندہ رہو۔ زندہ رہنا سیکھتے رہو۔(۸)جو پوچھنے سے ڈرتا ہے وہ علم سے محروم رہتا ہے۔(۹)جو کچھ ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم کچھ نہیں جانتے۔(۱۰)عقل، قابلیت ایک فیصد متاثر ہونا اور 99% محنت ہے۔(۱۱)جتنا کم بولو گے اتنا زیادہ سنو گے۔ (۱۲)دوسروں کے قصور پر نہ ہنسو۔ تمہاری اپنی غلطیاں دوسروں کیلئے بڑا مذاق ہوسکتی ہیں۔ (۱۳)بے قاعدہ زندگی وقت سے پہلے موت ہے۔ (۱۴)کتابیں دوستوں کی طرح ہوتی ہیں وہ چند اور اچھی طرح منتخب شدہ ہونی چاہئیں۔(۱۵)دوستی برف کے گولے کی طرح ہوتی ہے۔ نبھانی آسان لیکن سنبھال رکھنی مشکل ہوتی ہے۔(۱۶)اگر زندگی میں کامیابی چاہتے ہو تو دل چھوٹا مت کرو۔ اگر ایک مرتبہ ناکام ہو جائو بلکہ بار بار کوشش کرو۔(حاجی محمد وارث، راولپنڈی)