محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو شاد و آباد رکھے اور عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔میاں بیوی میں محبت کے لیے ایک وظیفہ ہے جو میرے تجربے میں رہا ہے اور دوسروں کو بھی میں نے بتایا ہے جس سے شرطیہ میاں بیوی میں اختلافات و مسائل حل ہو جاتے ہیں مگر اس وظیفے کے لیے کسی بزرگ کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔ مجھے ایک بزرگ نے یہ وظیفہ دیا تھا یہ وظیفہ بہت ساری دکھی عورتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ میرے خاوند کو میرے بارے میں غلط فہمیاں ہوگئی تھیں‘ میں نے صرف چالیس دن یہ وظیفہ کیا میرے خاوند کا ذہن میری طرف سے صاف ہوگیا۔
کزن کا غصیلہ شوہر اب تعریفیں کرتا نہیں تھکتا
کزن کا شوہر بہت غصے والا تھا‘وہ جب بھی گھر میں آتا اس کی سانس خشک ہوجاتی تھی‘وہ اس کی طرف دیکھتا ہی ایسی نظروں سے تھا کہ اس کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوجاتی تھی‘ اس کے بقول ایسے چلا کر بولتا کہ میں کانپ اٹھتی‘ میں نے اس کو یہی عمل بتایا‘ آج اس کا شوہر اس کے گُن گاتا ہے‘ تعریفیں کرتا نہیں تھکتا‘ اس کو سیر کیلئے باہر لے کر جاتا ہے‘آج اپنے گھر میں پرسکون ہے۔