محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا عبقری سے تعلق کچھ زیادہ پرانا نہیں‘ کچھ عرصہ ہوا ایک عزیز نے ہدیہ کیا تھا‘ تب سے لے کر اب تک ہر ماہ باقاعدگی سے عبقری رسالہ لیتے ہیں اور انمول موتی چنتے ہیں‘ مجھے معدہ کا مسئلہ تھا‘ گیس نے جینا دوبھر کیا ہوا تھا‘ بھاری پن‘ سینہ کی جلن اور کھٹےڈکاروں سے عاجز آچکی تھی‘ عبقری دواخانہ کی اپنے شہر میں موجود ایجنسی سے صرف 30 روپے کی ’’روحانی پھکی‘‘ حاصل کی‘ عبقری دواخانہ کی روحانی پھکی کا تو کیا ی کہنا ۔جب بھی گیس ہو بھاری پن ہو۔ پیٹ درد ہو صرف چٹکی چٹکی دن میں کئی بار کھائیں اور کمال دیکھیں ‘درد کہاں گیا پتہ بھی نہیں چلے گا۔(محمد شاہدہ یامین، ٹنڈو جام)