محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی دعاؤں کی ہروقت محتاج ہوں‘ اللہ کریم آپ کا اور آپ کی نسلوں کا سایہ ہم پر ہی کیا پوری امت پر تاقیامت رکھیں‘ آپ کی نسلوں اور آپ کیلئے خودبخود دعائیں نکلتی ہیں‘ اللہ آپ سے ہمیشہ راجی رہے‘ آپ ہروقت امت کو اللہ کریم سے مانگنے اور قریب کرنے کے اعمال بتاتے رہتے ہیں‘ اللہ کریم آپ کی اور آپ کی نسلوں کی ہر فتنے اور ہر طرح کی ذلت‘ قلت اور علت سے تاقیامت بے حد حفاظت فرمائےآمین۔ اسم اعظم کے روحانی دم میں ہر ماہ شرکت کرتے ہیں‘ گزشتہ دم ہمارا نواں دم تھا‘ روحانی دم کی بدولت میرے گھر میں بہت سکون ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب پہلا دم کروایا تھا تو ہم کسی کے ہاں مزدوری کرتے تھے‘ الحمدللہ! صرف نو ماہ مسلسل دم کروانے کی بدولت آج ہمارا اپنا کاروبار ہے‘ چاہے وہ چھوٹا سا ہے مگر پرسکون زندگی گزر رہی ہے‘ گھر میں خوشیاں خوشحالیاں آگئی ہیں‘ اس کے علاوہ ہم ماہنامہ عبقری میں وظائف سے بہت فوائد اٹھارہے ہیں‘ درس میں بھرپور شرکت کرتے ہیں ‘ دل کو بڑا سکون ملتا ہے‘ پریشانیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ چھوٹے موٹے مسائل تو رسالہ کھولتے ہی حل ہوجاتے ہیں۔ (عائشہ‘ لاہور)