میرا دوسرا بچہ پیٹ میں درد کی شکایت کرتا ہے۔ قبض بھی رہتا ہے۔ حمل کے آخری چند ماہ میں مجھے بھی قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔گھریلو ٹوٹکہ بتائیے‘ (ام عبداللہ، لاہور)
مشورہ:آپ بچے کو بازاری چیزیں کھانے نہ دیجیے۔ بلکہ ایک دو انجیر کھلا دیا کریں یوں قبض نہیں ہوگی۔ سونف آدھی کچی آدھی پکی بھون کر اس میں تھوڑی سی چینی ملائیے۔ ناریل باریک کاٹ کر ڈالیے۔ پھر چھوٹی الائچی کے دانے بھی ملائیے۔ گھر میں بادام ہوں تو آٹھ دس کٹے دانے ملا کر رکھیے۔ بچے کو کہیے کہ دن میں دو تین بار یہ مرکب کھایاکرے پیٹ صحیح رہے گا۔ آپ خود آدھ پائو سونف پیس کر رکھیے اور اس میں چھٹانک بھر چینی پیس کر ملائیے۔ تقریباً چھ ماشے سفوف رات کو گرم دودھ کے ساتھ کھالیا کیجیے۔ یہ آسان ٹوٹکہ ہے۔
غذا کا خیال رکھیے۔ دودھ اور پھل ضرور استعمال کریں۔ ڈاکٹر نے طاقت کی کوئی دوا بتائی ہو وہ بھی ضرور کھائیے۔