Search

میرے دونوں ہاتھوں اور کلائی بر باری باری پھوڑے نکلتے ہیں۔ سرخ دانہ بڑھ کر سخت پھوڑا بن جاتا ہے۔ آخر میں پیپ بھی پڑ جاتی ہے پندرہ بیس دن بعد پھر کسی اور جگہ پھوڑا بنتا ہے۔ یہ سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ ۔ (بنت عامر،چکوال)
مشورہ:خون میں زہریلے مادے بڑھ جائیں تو ایسے پھوڑے بار بار نکلتے ہیں۔ آپ کےچہرے پر پھوڑے نہیں نکلتے ورنہ اور زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ آپ عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ اور ’’مرہم سکون‘‘کا استعمال شروع کیجئے ۔ ایسے پھوڑے جلد پکانے کے لیے زمانہ قدیم سے پان کے پتے مستعمل ہیں۔ پان کا ایک پتہ لیجیے۔ اس پر کسٹرآئل لگائیں۔ اسے گرم کریں اور پھوڑے پر لگا کر ململ کی پٹی سے باندھ دیں۔ صبح سویرے لگائیے پھر دوپہر اور رات کو سونے سے پہلے۔ صبح تک پیپ وغیرہ خارج ہو جائے گی۔روز مرہ غذا میں کریلے، پیاز اور لہسن شامل کیجئے۔