میری بیٹی کی عمر سولہ سال ہے۔ اسے بھوک بالکل نہیں لگتی۔ پہلے ہی دبلی پتلی تھی اب اور بھی برا حال ہے۔ ڈاکٹر کی دوا ابھی نہیں کھاتی کوئی ایسا ٹوٹکہ بتائیے جس سے بھوک لگنے لگے اور وہ صحتمند ہو جائے۔ (ساجدہ شہریار، کراچی)
آج کل بازار میں کینو دستیاب ہیں ۔ سنگترے بھی مل جاتے ہیں۔ آپ بازار سے سونٹھ اور کالا نمک خریدیئے۔ سونٹھ پیس کر اس میں چوتھائی حصہ کالا نمک ملائیے۔دن میں کسی وقت دو تین کینو یا سنگترے چھیل کر پسا نمک اور سونٹھ چھڑک چھڑک کر بیٹی کو کھلائیے۔ صرف پندرہ دن یہ عمل کیجئے۔ آپ کو خود محسوس ہوگا کہ اسے بھوک لگنے لگے گی۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اسے دو تین امردو کھلائیے۔ یوں شام کو بھی بھوک لگے گی۔ جب وہ کھانا کھائے گی تو خودبخود اس کا جسم صحیح ہو جائے گا۔ اسے دودھ،شہد اور پھل خصوصاً کیلے، ہری سبزیوں کا سلاد روزانہ دیجئے۔ کوئی دوا نہ دیجئے بلکہ غذا سے علاج کیجئے۔