محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم آپ کا رسالہ عبقری ہر ماہ بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اور ان میں سے نسخہ جات اور وظائف بھی کرتے ہیں جو بڑے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔عبقری کی ادویات بھی استعمال کرتے ہیں۔ ماہنامہ عبقری میں سے ایک نسخہ پڑ ھ کر بنایامیرے شوہر کا 20 سال پرانا جوڑوں کا درد ختم ہوگیا۔ نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: ایک چھٹانک شہد اور ایک آدھا چمچ دار چینی پسی ہوئی لے کرشہد میں مکس کرلیں۔ آدھ گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر شہد اور دار چینی کا مکسچر ایک بڑا چمچ لیکر پانی کے ہمراہ کھالیں۔چند ہفتے یہ نسخہ استعمال کرنے سے میرے شوہر کو عرصہ بیس سال پرانا جوڑوں کا درد ختم ہوگیا۔ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ (ع،کوٹ ادو)