محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے‘ عبقری کی پوری ٹیم کیلئے‘ علامہ لاہوتی پراسراری اور صحابی بابا جن سمیت تمام نیک جنات اور تمام امت مسلمہ کیلئے ہروقت دعاگو رہتی ہوں۔ عبقری رسالہ سے میرا رشتہ تین سال پرانا ہے‘ مجھے انتہائی عشق ہے اس شاندار میگزین سے۔میں چاہوں بھی تو آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی‘ جس طرح آپ نے ہم جسے گنہگاروں کو مسنون اعمال پر لگادیا ہے‘ اللہ اور اس کے حبیبﷺ کی محبت پر لگادیا ہے‘ عبادات کے ذریعے اللہ کی یاد میں مشغول کیا ہے۔ ہماری عبادات اوردعاؤں میں خشوع خضوع آگیا ہے‘امت کا درد‘ انسانیت کا درد‘ تمام مسلمانوں کیلئے دعائیں مانگتی ہوں۔میرے آزمودہ وظائف: بیماریاں ختم روحانیت شروع: رات کو سونے سے پہلے گیارہ بار دل پر ہاتھ رکھ کر یَابَاعِثُ یَانُورُ پڑھنے سے بیماریاں ختم اور پانچ وقت نماز ڑھنے کی توفیق ملتی ہے۔روحانیت کا نور: فجر کے بعد 70 بار یَافَتَّاحُ سینے پر دونوں ہاتھ رکھ کر پڑھنے سے روحانیت کا نور نصیب ہوتا ہے۔ ہر مشکل حل: مجھے کوئی مشکل آن پڑے جلدی سے سورۂ مزمل خشوع خضوع سے پڑھنا شروع کردیتی ہوں‘ مشکل حل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ پارلر پر رش: میری کزن کا پارلر ہے وہ کہتی ہے کہ میں جب پارلر کھولتی ہوں تو صرف 5 تسبیح یَاقَہَّارُ کی پڑھتی ہوں سارا دن رش ختم نہیں ہوتا۔ (کلثوم نوید‘ خیبرپختونخوا)