محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے جو میں قارئین عبقری کیلئے لکھ رہا ہوں۔ یہ عمل تقریباً ہر گھر‘ ہر دفتر اور ہرشخص کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر جن خواتین کی سسرال میں عزت نہ ہو اور سسرال والے اس کو ناجائز تنگ کرتے ہوں اس کیلئے یہ عمل میں بے شمار کو بتایا اور جس جس نے بھی کیا اس کی حکمرانی اس گھر میں قائم ہوگی اور اس کی بات کو حرف آخر سمجھا جانے لگا۔ آج بے شمار بچیاں صرف اس عمل کی برکت سے اپنے گھروں میں سکون سے خوشحال زندگی بسر کررہی ہیں۔یہ عمل مجھے بارہ سال پہلے ایک شخص نے دیا تھا۔ یہ عمل زبردست کام کرتا ہے۔ عمل یہ ہے:۔ یَاعَزِیْزُ مِنْ کُلِّ عَزِیْزٍ بِحَقِّ یَاعَزِیْزُ
ہر روز فجر کی نماز کے بعداول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے درمیان میں108 مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا یَاعَزِیْزُ کا ورد کرنا ہے۔
اس وظیفے کے استعمال سے لوگوں کی گھر میں اتنی عزت ہوجاتی ہے کہ اکثر وہ متکبر بن جاتے ہیں اور چھوٹے بڑوں کی تمیز چھوڑ دیتے ہیں‘ گھر میں ان کی اجارہ داری قائم ہوجاتی ہے‘چھوٹا ہو یا بڑا ہر کوئی اس کے سامنے سرتسلیم خم کرلیتا ہے۔ قارئین! میں نے یہ وظیفہ لوگوں کو بتانا چھوڑ دیا ہے‘ کیونکہ جو کوئی اس کا ناجائز استعمال کرتا ہے اس کا بہت شدید نقصان ہوتا ہے۔ وہ طرح طرح کے مصائب میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ بعض لوگ جنہوں نے خاص طورپر اس وظیفہ کا ناجائز استعمال کیا‘ دوسروں پر اپنی حکمرانی اور اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے عمل کیا اور اجارہ داری قائم کرنے کے بعد ہر کسی کو دھتکاراان کا انجام بہت ہی بھیانک ہوا۔بس اس دن سے لوگوں کو بتانا ہی چھوڑ دیا۔(طارق محمود‘ کراچی)