Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ نسخہ میں نے 1971ء میں کسی طبی میگزین میں پڑھا تھا۔ دو تین مرتبہ مختلف لڑکیوں اور ایک مرتبہ خود پر آزمایا بہت ہی لاجواب پایا۔ عبقری قارئین کیلئے پیش خدمت ہے‘ امید ہے قارئین بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔ھوالشافی: کالی سجی، سفید سجی اور پان میں استعمال ہونے والا چونا‘ تینوں ہم وزن لے کر خوب باریک پیس لیں۔ پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر مرہم کی طرح بنالیں اور دن میں دو تین مرتبہ جہاں تِل ہوں وہاں ماچس کی تیلی کی پچھلی سائیڈ پر لگا کر وہاں لگائیں۔ دو چار مرتبہ لگانے سے تِل کے اوپر کھرنڈ آجائے گا‘ پھر صرف داغ رہ جائے گا۔ اس پر عرق لیموں اور گلیسرین مکس کرکے لگاتے رہیں۔ کچھ عرصہ میں داغ بھی صاف ہوجائے گا۔ یہ دوا لگانے سے تھوڑی سی جلن ہوتی ہے۔ اس کی فکر نہ کریں۔ (کوثر‘خیرپور میرس)