شوگر کے مریضوں کیلئے: دو عدد بڑی بھنڈیاں لے کر اس کو آگے پیچھے سے کاٹ کر مٹی کے پیالے میں بھگودیں اور صبح نہار منہ دونوں بھنڈیاں کھالیں اور اوپر سے پیالے والا پانی بھی پی لیں۔ قارئین! یہ میرا آزمودہ تو نہیں ہے لیکن مجھے جس نے بتایا ہے اس بندے کا آزمودہ ہے اور اس کی شوگر اب مکمل کنٹرول ہے۔ قارئین! میرے پاس یہ تین تجربات تھے جو میں نے آپ کی خدمت میں پیش کردئیے۔ اگر آپ کے پاس بھی کوئی آزمودہ طبی یا روحانی ٹوٹکہ یا عمل ہے ماہنامہ عبقری کو لکھ کر ضرور بھیجئے۔ آپ کے بتائے ٹوٹکے کو لاکھوں آزمائیں گے اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔ (محمد عمر‘ مری)