میری کزن کا بارہا کا آزمودہ عمل: قارئین! یہ وظیفہ تو میری کزن کا بارہا کا آزمودہ ہے۔ اگر ہاتھ جل جائے یا جسم کے کسی حصے پر کھانا بناتے یا ویسے کوئی گرم چیز لگ جائے تو تسمیہ پڑھ کر ہاتھ پھیرو فوراً ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ان کے بیٹے کے ہاتھوں پر گرم تیل گرا‘ انہوں نے یہی پڑھا بچہ ٹھیک ہوگیا۔ ان کا ہاتھ بھی اکثر کچن میں جل جاتا ہے تو اسی عمل سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔کئی بار میرے سامنے کی بات ہے ان کے ہاتھوں پر پاؤں پر گرم پانی‘ گرم گھی کے چھینٹے پڑے اسی عمل سے ٹھیک ہوگئے‘ کوئی چھالا آبلہ نہیں پڑا۔