Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت ہی شوق سے پڑھتے ہیں۔ایک آزمودہ روحانی عمل قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔کوئی بھی ایمرجنسی یا پریشانی آگئی‘ اس کیلئے دو رکعت نفل حاجت پڑھیں اس کے بعد سورۂ یٰسین تین بار اول و آخر درود پاک پڑھیں اور ہر بار سورۂ یٰسین کی ہر مبین پر اول وآخر تین مرتبہ درودابراہیمی اور درمیان میں اپنے مقصد کی دعا کرنی ہے اور اسی طرح ہر مبین پر اول و آخر تین بار درود شریف اور دعا کریں اور سورۂ مکمل کریں۔ ایک دن میں صرف تین بار اس ترتیب سے پڑھیں‘ میں نےا س کو آزمایا ہوا ہے۔ ایک بچی کی آنکھ ضائع ہوتے ہوتے بچی اور ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی آنکھ کی بینائی جاچکی تھی‘ میں نے غائبانہ یہ عمل کیا اور وہاں آنکھ بچ گئی‘ ڈاکٹرز نے خود کہا یہ کوئی معجزہ ہوا ہے‘ یہ کسی دعا کا اثر ہے‘ ایسا کبھی نہیں ہوتے دیکھا کہ آنکھ کی گئی روشنی واپس آجائے۔ (مبشر کریم)