محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جسمانی دردوں‘ سستی و کاہلی اور خاص کر جو افراد کہتے ہیں کہ صبح اٹھ کر سارا جسم ایسے درد کرتا ہے کہ جیسے ساری رات کوئی بڑا مشقت والا کام کیا ہے‘ ہروقت دل چاہتا ہے کہ کوئی جسم کو دبائے‘ ان کیلئے اپنا آزمودہ لے کر حاضر ہوا ہوں۔ ھوالشافی: مغزکرنجوہ لے کر اس کے تین حصہ کرلیں‘ ایک صبح‘ ایک دوپہر اور ایک شام کو کھالیں۔ چند ہفتے‘ چند مہینے۔ پھر کمال خود ہی دیکھیں۔ (محمدجمیل‘ حیدرآباد)