Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جن بچوں‘ بڑوں یا خواتین کو بخار چڑھتا ہو ان کیلئے یہ نسخہ بہت شاندار ہے۔ ھوالشافی: اگر کسی کو بخار چڑھا ہوا ہے تو اسے چاہیے کہ منقیٰ پانچ عدد‘ خاکستر تین گرام‘ بنفشہ چار گرام‘ ان تما م اشیاء کو لے کر ایک گلاس پانی میں ایک گھنٹہ بھگو کر رکھیں‘ اس کے بعد اس کو اچھی طرح ابال لیں‘ دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں‘ ان شاء اللہ شفاء ملے گی۔ (عابد محمود‘ ڈیرہ غازیخان)