کامل وضو:آپﷺ نے فرمایا اس کا وضو(کامل) نہیں جو بسم اللہ نہ پڑھے۔ (ترمذی ص۱۳)
جسم پاک:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا جو وضو کرے اور اللہ کا نام لے (بسم اللہ پڑھے) اسی کا پورا جسم پاک ہوجاتا ہے اور جس نے وضو کیا اور بسم اللہ نہ پڑھی اس کے صرف اعضاء وضو ہی پاک ہوئے (سنن دارمی ص ۷۴،ج۱) (کنزالعمال ص ۲۹۴)
آپﷺ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا اے ابوہریرہ جب تم وضو کرو بسم اللہ والحمدللہ پڑھو، فرشتے ہمیشہ تمہارا ثواب لکھتے رہیں گے یہاں تک کہ تمہارا وضو ٹوٹ جائے( کنزالعمال ص ۴۵۳)
سخت سردی اورٹھنڈک کے زمانے ہمیں وضو کا ثواب:حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا گناہوں کو دھونے والی چیز مشقت کے موقع پر (ٹھنڈک میں) وضو کرنا، مساجد کی جانب قدم بڑھانا اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا ہے یہی گناہ سے بچنے کی سرحد اور حفاظت کا ذریعہ ہے (ترمذی ص ۱۸) (شمائل کبریٰ)
سردیوںمیں وضو کے فضائل:کوئی مسلمان ایسا نہیں ہے کہ جاڑے میں ٹھنڈے پانی سے وضو کرے مگر لکھتا ہے اللہ اس کیلئے ہر قطرے پانی کے بدلے ایک لاکھ نیکی اور دور کرتا ہے ایک لاکھ برائیاں اور بلند کرتا ہے ایک لاکھ درجے، اور اگر غسل کرلے جاڑے میں ٹھنڈے پانی سے تو گویا رحمت الٰہی کے دریا میں نہایا اور اس کیلئے ہر بال کے بدلے جو اسکے بدن پر ہیں ایک شہر ہے جنت میں دنیا سے 50 حصہ زائد۔ (آسان نیکیوں کے حیرت انگیز فضائل)