محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! عبقری کے ذریعے لاکھوں لوگ آپ سے مستفید ہورہے ہیں۔اتنا شاندار میگزین نکالنے پر آپ بے شک مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پھٹی ہوئی ایڑیوں کیلئے میرا آزمودہ نسخہ قارئین کی نذر ہے۔ ھوالشافی: پسی ہوئی پھٹکڑی ایک چٹکی‘ چار چمچ گلیسرین‘ ایک لیموں کا رس‘ آپس میں مکس کرکے ایڑیوں پر دو سے تین مرتبہ دن میں لگائیں‘ ان شاء اللہ چند دن کے استعمال سے ایڑیاں بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔میں نے آزمایا بہت لاجواب نسخہ ہے۔ (ایک طالبہ‘ میانوالی)