Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارا دادا بڑے زبردست شکاری تھے‘ان کو جڑی بوٹیوں سے بہت لگاؤ تھا‘ کئی کئی دن جنگل میں رہتے‘ میرے دادا جنگل سے ایک بوٹی لاتے تھے جس کی خوشبو چیتے کو بہت پسند ہے‘ وہ جہاں رکھ دیں چیتا خودبخود وہاں کھینچا چلا آتا ہے‘ وہ بوٹی میرے دادا نے میرے والد کو بھی دی تھی۔ میرے دادا نےکالے یرقان کا علاج بھی بتایا تھا۔ ھوالشافی: ریوند چینی‘ ریوند خطائی‘ نوشادر‘ قلمی شورہ (اگر گردے کا بھی مریض ہے تو قلمی شورہ کم) مکس کرکے کیپسول تیار کریں‘ ایک لیبارٹری یہ نسخہ بہت مہنگا تیار کرکے دیتی ہے‘ بہت مریضوں کو فائدہ ہوا۔اسے لاکھوں کی لالچ دی گئی مگر اس نے یہ نسخہ کسی کو نہ دیا۔ مگر میں یہ نسخہ عبقری قارئین کی نذر فی سبیل اللہ کررہا ہوں۔سردیوں میں اگر شفائے حیرت کا استعمال کیا جائے تو چھاتی پر ریشہ نہیں جمتا۔ آزمودہ ہے۔(عمر عبداللہ‘ ہنگو)