Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس میں آنے والے ٹوٹکے بہت ہی کمال کے ہوتے ہیں۔ بہت سے چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے ہمارے آزمودہ ہیں۔ میرے پاس بھی بخار سے نجات کا ایک ٹوٹکہ ہے۔ جس سے بخار بھی اتر جاتا ہے اور کمزوری بھی ختم ہوجاتی ہے۔ ھوالشافی: ایک چمچ ساگودانہ ایک گلاس گرم گرم دودھ میں ڈال کر ڈھانپ دیں‘ پندرہ منٹ بعد چمچ سے اچھی طرح ہلا کر پی لیں‘ بخار کبھی قریب بھی نہ آئے گا۔(محمد افضل رفیق)