محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! جب سے عبقری سے جڑا ہوں کافی حد تک برائیوں سے چھٹکارا ملا ہے‘ غیبت اور چغلی سے بچ گیا ہوں۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کرم فرما رہے ہیں اور دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہوں۔
ایک طبی ٹوٹکہ عبقری قارئین کی نذر ہے۔ یہ ٹوٹکہ پیٹ کے ہرمرض کا علاج ہے‘ میرا بہت زیادہ آزمودہ ہے۔ میں نے جس کو بھی بتایا اس نے استعمال کیا تو اس کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ ہروقت گھر میں بنا کر رکھنے والی دوا ہے۔ ضرور بنائیے اور امراض معدہ سے نجات پائیے۔ ھوالشافی: کلونجی‘ اجوائن دیسی‘ مصری ہم وزن کوٹ کر سفوف بنائیں‘ ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔آزمودہ دم: اول و آخر درودشریف کے ساتھ 7 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر کسی کو دم کریں تو فوراً اثر کرتا ہے۔ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ آپ بھی ضرور آزمائیے۔ (غلام رسول‘ جڑانوالہ)