Search

ھوالشافی: تِل ایک کلو‘ مونگ پھلی گری ایک پاؤ‘ چنے صاف ایک پاؤ‘ بادام گری ایک پاؤ‘آدھا پاؤ یا حسب ذائقہ شکر‘ 200 گرام خالص دیسی گھی۔ترکیب: تلوں کو بھون لیں‘ مونگ پھلی‘ چنے‘ بادام‘ شکر اس میں ڈال کر مکس کرلیں۔ ان سب چیزوں کو گرینڈر میں گرینڈ کرلیں۔ گرائنڈ کرنے کے بعد آخر میں دیسی گھی ملا کر مکس کریں۔ لیجئے طاقت کا خزانہ تیار ہے۔ صبح و شام ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔سارا موسم سرما استعمال کریں نظر تیز ہوگی‘ جتنا مرضی کام کرلیں تھکاوٹ کا بالکل بھی احساس نہ ہوگا۔ جسم مضبوط ہوگا۔ برسوں پرانی بھولی باتیں دوبارہ یاد آجائیں گی یادداشت بہت تیز ہوجائے گی۔ جن کا بستر پر پیشاب نکل جاتا ہو یا راتوں کو اٹھ اٹھ کر پیشاب کرتے ہوں ان کیلئے اس سے بہتر دوا نہیں ہے اور سب سے بڑھ کر جتنی مرضی سردی ہو آپ کو محسوس نہ ہوگی۔ (عبدالمالک‘ دائرہ دین پناہ)