Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری ایک بہت ہی پیارا رسالہ ہے اور اتنا پیارا رسالہ شائع کرنے پر ہم آپ کے اور عبقری کی ساری ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں کیونکہ عبقری دکھی انسانیت کے غم سمیٹ کر ان کو خوشیوں بھری زندگی عطا کروا رہا ہے‘ سچ پوچھیں توعبقری سے جڑ کر اللہ پاک سے مانگنے کا طریقہ آگیا ہے‘ بذات خود میرے اور میرے عزیزو اقارب کے کئی مسائل عبقری کی مدد سے حل ہوئے جس کی تفصیل آئندہ خطوط میں وقتاً فوقتاً بھیجتا رہوں گا۔ اب ایک مجرب وظیفہ بھیج رہا ہوں تاکہ دکھی بہن بھائی استفادہ کرسکیں۔ یہ وظیفہ روزگار کیلئے بہت مجرب ہے۔ ایک بہت ہی متقی بزرگ نے عطا کیا تھا کئی لوگوں کو بتایا اللہ کے کرم اور اس وظیفہ کی برکت سے کام بنے‘ روزانہ کسی بھی نماز کے بعد مع اول و آخرتین مرتبہ درود شریف کیساتھ 100 مرتبہ یَافَتَّاحُ پڑھ لیا کریں نماز کی پابندی شرط ہے‘ اس وظیفہ کی اجازت عام ہے‘ لیکن40 دن تک بلاناغہ کریں کام اگر پہلے ہوجائے تو ترک کردیں نہیں تو 40 دن پابندی سے پڑھیں۔ سوفیصد رزلٹ ملے گا۔(جمشید حیات‘ کوٹے والی اٹک)