Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس میں انتہائی مفید ٹوٹکے ہوتے ہیں جن کو پڑھ کر اور آزما کر ہمارے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ہمارے ایک بچے نے اپنے گلے میں ایک سکہ پھنسا لایا بہت زیادہ پریشانی ہوئی‘ بچے کی حالت غیر ہوتی جارہی تھی‘ ایک ہمسائی فوری طور پر گھر سے کیلے لائی اور بچے کو کہا کہ اسے کھاؤ تم ٹھیک ہوجاؤ گے۔ بچے نے بمشکل ایک کیلا ہی کھایا تھا کہ اس کا سکہ گلے سے نکل کر معدے میں چلا گیا اور بچے کی حالت ٹھیک ہوگئی اور ہم ڈاکٹر کے پاس جانے سے بھی بچ گئے اور ہمارا بچے کی تکلیف بھی رفع ہوگئی۔ اس ٹوٹکہ کو بتانے کےساتھ ہی میں قارئین سے بھی درخواست کروں گی کہ چھوٹے بچوں کو سکے ہرگز نہ دیں اور نہ ہی ایسی چیزیں پکڑائیں جن کے نگلنے سے انہیں نقصان کا اندیشہ ہو۔(پوشیدہ)