محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہے ہیں‘ اس میں بہت ہی کمال کی باتیں لکھی ہوتی ہیں۔ ہمارے خاندان کا ایک آزمودہ عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔ اگر سواری نہ مل رہی ہو یا گاڑی میں سواریاں کم ہوں‘ خواہش ہو کہ گاڑی جلدی چل پڑے تو تیسرے کلمہ کا مسلسل ورد کریں‘ ان شاء اللہ گاڑی جلد سواریوں سے بھر جائے گی‘ یہ عمل ہمارے خاندان کے چند افراد کا بار بار کا آزمایا ہوا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ سٹاپ پر پہنچنے تک تیسرا کلمہ پڑھتے رہیں تو یوں لگے گا کہ آپ کا ہی انتظار ہورہا تھا اور گاڑی چل پڑے گی‘ یہ بھی آزمودہ ہے۔ (شازیہ)