محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں موٹاپے کے ہاتھوںبہت تنگ تھی‘ بہت ٹوٹکے آزمائے مگر بےسود‘ پھر ماہنامہ عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں درج ذیل قہوہ کے متعلق پڑھا‘ بنا کر استعمال کیا‘ یہ قہوہ واقعی ہی 110 فیصد کام کرتا ہے‘ مجھے بہت جلد اور بہت زیادہ فرق پڑا۔نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ دانے اور دارچینی دو بڑے ٹکڑے۔ دو کپ پانی میں یہ تمام چیزیں ڈال کر پکائیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو چھان لیں اور ایک بڑے سائز کا لیموں لےکر اس میں نچوڑ کر چسکی چسکی پی لیں۔ یہ عمل 21 دن کرنا ہے اور اس دوران چاول‘ آلو‘ چکنائی والی چیزیں ہرگز نہیں کھانی۔ اللہ تعالیٰ ماہنامہ عبقری اور حضرت حکیم صاحب کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ (ہما خان‘ پشاور)