Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری کے ذریعے مخلوق خدا کیلئے بے پناہ فوائد و ثمرات مرتب ہورہے ہیں‘ اس میں لگنے والے ٹوٹکے بہت اہمیت کے حامل ہیں‘ ناچیز کے قریبی اعزاء نے عبقری میں دو ٹوٹکوں کو آزمایا انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ راقم بھی اپنا آزمودہ ٹوٹکہ تحریر کررہا ہے۔ ھوالشافی: تین کھجوریں اور تین عدد انجیر ڈیڑھ پاؤ دودھ میں ابالیں‘ ابال اتنا دیں کہ دودھ ایک پاؤ رہ جائے‘ صبح ایک بار نہار منہ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ پہلی ہی خوراک سے افاقہ محسوس ہوگا۔ جب تک قبض کشاء نہ ہو استعمال کریں۔ بہت ہی محیرالعقول نسخہ ہے۔
شوگر کا سوفیصد خاتمہ ان شاء اللہ
100 بادام(کڑوے نہ ہوں)‘ 100 کالی مرچ (ثابت) 100 سبز الائچی (چھلکے سمیت)‘100نیم کے پتے (دھو کر خشک کرلیں) ایک پاؤ بھنے چنے (چھلکے سمیت) یہ ساری چیزیں اچھی طرح کوٹ پیس لیں‘ دن میں آدھا چمچ کسی بھی وقت پانی کیساتھ استعمال کریں۔ آزمودہ ہے۔ (احمد سعید‘ گوجرخان)