محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میرے پاؤں اور ہاتھ کی جلد خراب ہونا شروع ہوگئی‘ پاؤں کی ایڑیاں اور انگوٹھے کے چھلکے اترتے گئے اور پاؤں کے انگوٹھے کےنیچے کٹ آگئے‘ میری چھوٹی بہن نے مشورہ دیا کہ رات کو سونے سے پہلے دیسی گھی کٹے ہوئے زخموں پر لگاؤ‘ جہاں جلد خراب ہے مرہم کی طرح دیسی گھی لگاؤ۔ مجھے تکلیف بہت زیادہ تھی اسی وقت رات کو دیسی گھی لگایا‘ صبح تک پاؤں کا زخم مندمل ہوچکا تھا‘ دو رات یہ عمل کیا تو پاؤں صاف ستھرے بغیر کٹ اور زخموں کے تھے‘ پھر دو مرتبہ مزید یہ عمل کیا تو جلد بارونق نظر آنے لگی‘ سردیوں میں چہرے کی سکن خشک اور کھردری ہوجائے تو دیسی گھی کریم کی طرح ہلکا ہلکا چہرے پر لگائیں۔ جلد تازہ اور روشن ہوجائے گی۔ نوٹ: یاد رکھیں! کیل‘ مہاسے‘ دانوں والے چہرے پر یہ عمل ہرگز نہ آزمائیے گا۔ (رضوانہ اسرار‘ راولپنڈی)